کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں،مالز اب رات 9 بجے بند ہوا کریں گے ،شادی ہالز،مارکیاں،کمرشل ایونٹس رات 10 بجے بند ہوں گے ،ریسٹورنٹس،ہوٹلز،سبزی کی دکانیں رات 11 بجے بند ہوں گی،میڈیکل اسٹورز،آئی ٹی کمپنیاں،تندور،جمز،فیول اسٹیشنز پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہے ،صوبائی حکومتوں اور مقامی انتظامیہ کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی گئی
