اسلام آباد (الفجر آن لائن) پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مئی 2026 کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 39 فیصد تک کم ہو گیا ہے، جسے معاشی اشاریوں میں بہتری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2026 میں پاکستان کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 22 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،
برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے معاشی اشاریوں میں بہتری، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری.
جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ کم ہوا۔مشیر خزانہ خرم شہزاد نے یہ اعدادوشمار سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے ملکی تجارتی فرق کم ہوا ہے۔
ان کے مطابق یہ رجحان معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے آنے والے غیر ملکی ترسیلات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے،
جبکہ آئی ٹی برآمدات بھی مثبت رفتار سے بڑھ رہی ہیں، جو معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق تجارتی خسارے میں کمی ایک اہم پیش رفت ہے، تاہم اس کے تسلسل کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں کو مزید مضبوط بنانے اور پیداواری شعبے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور آئی ٹی سیکٹر کی
ترقی معیشت کے لیے اہم سہارا ثابت ہو رہے ہیں۔حالیہ اعدادوشمار کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، تاہم پائیدار ترقی کے لیے ساختی اصلاحات اور برآمدات میں مسلسل اضافہ ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے
