ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران، تبریز اور اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ کرج کے قریب دھماکے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، کارروائی ایران کے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پرحملوں میں بیلسٹک میزائل استعمال کیے۔
واضح رہے کہ اتوار کی رات ایران نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملوں کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائل کو جوابی حملوں سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ ایرانی حملوں سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا،امیدہے اسرائیل جوابی کارروائی نہیں کرےگا ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدرکو ایران پر حملہ کرنے کےاپنےارادے سےآگاہ کیا تو ٹرمپ نے کہا کہ اگر حملہ کیا گیا تو امریکا اس میں حصہ نہیں لےگا۔
