جیوا کراس کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسوں کو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر لوٹ لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافروں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مسافروں نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی اور شاہراہوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
