کوئٹہ ( الفجرآن لائن) رودملازئی سپیرہ راغہ روڈ پر امیر خان سخوبی کے مقام پر گزشتہ رات نامعلوم افراد نے غازی انٹرپرائزز کے کیمپ پر حملہ کر دیا۔حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود سامان اور مشینری کو آگ لگا دی،جس کے نتیجے میں ایکسکیویٹر سمیت متعدد قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔
اطلاعات کے مطابق وہاں موجود بعض افراد کو بھی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام نے متعلقہ حکام سے فوری تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری و سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بدقسمت روڈ کوئٹہ کو لورالائی و پنجاب سے، خانوزئی سے درگئی سرگڑھ لورالائی مین روڈ سے 60 کلومیٹر مختصر و خوبصورت ،ٹھنڈے و جونیپرز جنگلات کے علاقوں سے ملاتا ہے اور اس پر گزشتہ 35 سالوں سے کام بند یا بہت سست انداز میں جاری تھا۔ اب ایک آس تھئ کہ یہ سفر اور روزگار کا ہھر سلسلہ بن جائے گا ۔مگر دہشتگردوں کے ہاتھ یہ خواب پھر ٹوٹ گیا
