امریکا نے فوجی اپاچی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں ایران پر حملے شروع کردیے۔
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ایرانی صوبے ہرمزگان کے مشرقی علاقوں میں بھی دھماکے سنے گئے، سیریک میں میزائل حملہ ہوا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جزیرے قشم پر بھی حملہ کیا گیا جبکہ بندرعباس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دفاعی حملے شروع کردیے ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق حملے گزشتہ روز امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرانے کے جواب میں کیے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھہ کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز کے اوپر گشت کرنے والا امریکی فوج کا انتہائی جدید اپاچی ہیلی کاپٹر مارگرایا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ اگرچہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے ہیں لیکن پھر بھی امیریکا کو اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا ہوگا۔
تاہم ایران نے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی۔
