کوئٹہ( الفجرآن لائن) کوئٹہ کے شمال مغربی پہاڑوں سے ملحقہ ضلع پشین کے علاقے دینار میں پولیس تھانہ سطان اور اس سے چند کلومیٹر دوری پر ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے دولنگی میں گیلو چوکی پر 50 سے زائد موٹر سائیکل سوار افراد نے حملہ کیا
تھانے اور چوکی پر موجود اہلکاروں سے اسلحہ اور گاڑیاں چھیں لیں اور تھانے ، چوکی اور رہائشی کوارٹرز کو آگ لگادی
مسلح افراد نے ایکسیوٹر کی مدد سے چوکی کو بھی گرادیا اس کے بعد فرار ہوگئے
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بی ایل اے کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے
