آئی جی بلوچستان پولیس کا دونوں افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین، نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار
کوئٹہ(الفجر آن لائن)سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد سمیع ملک اور ایس پی فریال فرید کی خیبر پختونخوا میں تعیناتی کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے دونوں افسران کو پولیس کی یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید نے رینجز، کوئٹہ اور سینٹرل پولیس آفس میں مختلف ذمہ داریوں پر دیانتداری، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیے۔
جو بلوچستان پولیس اور شہریوں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں افسران اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ادارے کا نام روشن کریں گے۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
اور دونوں افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

