ٹیکس قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، بلوچستان ریونیو اتھارٹی
کوئٹہ(الفجرآن لائن)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان کی ہدایات پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) نے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کیفے، کافی ہاسز، فوڈ ہٹس، آئس کریم شاپس اور دیگر فوڈ سروس فراہم کرنے والے اداروں کے لیے نظرثانی شدہ 4 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کے سلسلے میں آگاہی اور مانیٹرنگ مہم مزید تیز کر دی ہے۔
بی آر اے کی ٹیم نے کابل جی ریسٹورنٹ، ایمپائر فوڈ کارنر، نیو ڈومینوز پیزا، سویٹ بائٹس، کیفے زمزمہ، بی بیری اور دیگر فوڈ آٹ لیٹس کا دورہ کیا۔
جہاں کاروباری اداروں کو بتایا گیا کہ فنانس ایکٹ 2026 کے تحت بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے مطابق متعلقہ خدمات
پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر 4 فیصد کر دی گئی ہے۔
انہیں نئی شرح کے مطابق ٹیکس وصولی، بروقت ریٹرن جمع کرانے، واجبات کی ادائیگی۔
بی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل (POS) نظام کے مثر استعمال کی ہدایت بھی کی گئی۔
بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے واضح کیا کہ ٹیکس قوانین پر مکمل عملدرآمد تمام سروس فراہم کنندگان کی قانونی ذمہ داری ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ، 2015 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اتھارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شفاف ٹیکس نظام، کاروبار دوست ماحول اور محصولات میں اضافے کے لیے صوبہ بھر میں آگاہی اور انفورسمنٹ مہمات بلا تعطل جاری رہیں گی۔

