اسلام آباد(الفجرآن لائن) اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں قائم نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔
اس اہم وفد کی قیادت اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے
انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مسٹر ٹام فلیچر کر رہے تھے۔ وفد میں پاکستان میں یو این کے ریزیڈنٹ اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر محمد یحییٰ سمیت یو این او سی ایچ اے کے اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔
دورے کے دوران این ڈی ایم اے کی ٹیم نے وفد کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کی صلاحیتوں اور آفات سے قبل فعال انتظامات کے جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو علاقائی تعاون اور عالمی سطح پر ڈیزاسٹر رسک ریڈک
کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اگلے مرحلے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے آفات کی قبل از وقت مستند وارننگ () کا نظام تیار کر رہا ہے۔وفد کو پاکستان میں قومی اور سیکیورٹی قیادت کے ساتھ مضبوط روابط، صوبائی حکومتوں کی رہنمائی اور عالمی ماہرینِ تعلیم و امدادی اداروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر وفد کو "ڈیزاسٹر لینز 2026” اور جامع بین الاقوامی سیمولیشن مشقوں (CISE) کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ اقوامِ متحدہ کے وفد نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کی اعلیٰ صلاحیتوں کو سراہا اور مستقبل میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

