اسلام آباد(الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ترمیم شدہ ‘اپ اسکیلنگ آف گرین پاکستان پروگرام’ () کے تحت مالی سال 2026-27 میں تین نئے بڑے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کے تحت شروع کیے جانے والے ان منصوبوں کا مقصد ملک میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ اور آلودگی پر قابو پانا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق، اس فلیگ شپ پروگرام کی مجموعی لاگت 122.14 ارب روپے ہے، جس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام () کا حصہ 76.32 ارب روپے جبکہ صوبائی حکومتوں کا حصہ 45.8 ارب روپے ہے۔
حکومت نے موجودہ مالی سال کے لیے اس پروگرام میں 2.33 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
ان نئے اقدامات کے تحت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کی حفاظت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک جدید ‘وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر’ قائم کیا جائے گا۔
مزید برآں، بنی گالا میں پودوں کی مختلف اقسام کے تحفظ اور سائنسی تحقیق کے لیے ‘نیشنل بوٹینیکل گارڈن’ بنایا جائے گا، جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ہوا اور پانی کی آلودگی کی مانیٹرنگ کے لیے 1 ارب روپے کی لاگت سے ایک تکنیکی نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔
یہ پروگرام نہ صرف ماحول دوست اصلاحات لانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ قدرتی آفات کے خلاف ملکی مدافعت کو بھی۔

