نئے مالی سال کے لیے دیت کی رقم 1کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہوگی، حکومتی منظور ی کے بعد عدالتوں میں نئی شرح سے فیصلے ہونگے
اسلام آباد (الفجرآن لائن)چاندی کی قیمت میں اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے دیت کی رقم میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
نئے مالی سال کے لیے دیت کی رقم 1کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہوگی حکومتی منظور ی کے بعد عدالتوں میں نئی شرح سے فیصلے ہونگے۔وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی مالیت ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دیت کی مالیت ہر سال 30،630 گرام چاندی کی مارکیٹ قیمت کے مطابق مقرر کی جاتی ہے..گزشتہ مالی سال 2025-26 میں دیت کی مالیت 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی تھی چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں مالی سال دیت کی مجوزہ مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد مالی سال 2026-27 کے دوران عدالتوں میں یہی مالیت قابلِ اطلاق ہوگی

