المناک حادثہ میں پولیس اسپیشل اسکواڈ موبائل کے انچارج ہیڈکانسٹبل فہیم خان موقعہ پر شہید،موبائل ڈرائیور سمیت چار پولیس اہلکار شدید زخمی
نوشہرہ (الفجرآن لائن) نوشہرہ اسلام آباد پشاور موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب چینی سکیورٹی اسکواڈ کی اسسپیشل پولیس موبائل موٹر کار کو بچانے کی کوشش میں حادثے کا شکار۔
پولیس اسپیشل کمانڈوز موبائل بے قابو ہوکر موٹروئے سے نیچے کھائی میں جاگری۔
المناک حادثہ میں پولیس اسپیشل اسکواڈ موبائل کے انچارج ہیڈکانسٹبل فہیم خان موقعہ پر شہیدہوگئے جبکہ موبائل ڈرائیور سمیت چار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک عدنان اعظم کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیڈ آر کے چینی سکیورٹی اسکواڈ کی پولیس موبائل نے ایک موٹر کار کو بچانے کی کوشش کی۔
حادثے کے بعد موٹروے پولیس، ایف ڈبلیو اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے شہید اہلکار کی میت اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
چائنیز انجنیئرز کے حفاظت پر معمور ایس ایس یو پلاٹون 54کے کمانڈر انسپکٹر محبت علی کے مطابق زیڈ آر کے ()
چینی سکیورٹی اسکواڈ کی پولیس موبائل چائنیز انجنئیرز کو پنجاب باڈرز پر اٹک پولیس کے حوالے کرکے واپس آرہے تھے کہ المناک واقعہ پیش آیا۔
مردان میڈئکل کمپلکس کے زرائع کے مطابق پولیس کے چاروں کمانڈوز موبائل ڈرائیور فواد خان،پولیس کانسٹبل شفیع اللہ،کانسٹبل محمد عمیرخان،کانسٹبل محمد عارف کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
شہید ہیڈکانسٹبل فہیم خان کے پوسٹ مارٹم کے بعد شہید فہیم خان کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈکوارٹر مردان منتقل کی گئی۔
نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایس ایس یو کے ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت اعلیٰ پولیس افیسران نے شرکت کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی مردان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

