کوئٹہ( الفجرآن لائن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان نعیم کریم اور آزاد جموں و کشمیر کے کوئٹہ کے ووٹرز و کارکنان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت جموں و کشمیر کے آئندہ جنرل انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار (حلقہ LA-34 جموں-I) اور نعیم خان نیازی (حلقہ LA-40 سندھ و بلوچستان) کی انتخابی مہم، تنظیمی امور اور انتخابی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو انتخابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی جائیگی۔اس موقع پر اشرف جاوید کرد، شکیل بٹ، محسن رضا، جنرل سیکرٹری محمد اشرف ڈار، عمیر بٹ، نثار دلاور، سیاق حسین بٹ، محمد صدیق بٹ، یاسین مبارک، محمد علی بٹ، محمد عظیم بٹ، عرفان اقبال، یاسر، خرم، عثمان، شاہد، نومی، عادل رضا بٹ اور فائزہ سکندر سمیت دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے پرامن انعقاد اور جمہوری عمل کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی اور استحکام، عوام کی مکمل فعالیت اور بھرپور شرکت میں پوشیدہ ہے۔ جمہوریت اپنی طاقت اس وقت حاصل کرتی ہے جب ہر شہری اپنا ووٹ ملک وقوم کے روشن مستقبل کی تشکیل کی خاطر استعمال کرتا ہے۔ جب ہم ایک عوام دوست، مخلص اور دیانتدار امیدوار منتخب کرتے ہیں تو ہم درحقیقت تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ عوامی قیادت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ترقی صرف نعروں تک محدود نہ رہے بلکہ متعلقہ انتخابی علاقوں میں تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، سڑکوں اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ اسطرح ہم قلیل مدتی اصلاحات کے بجائے شفافیت، جوابدہی، اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

