پاکستان ہے تو سب کچھ قائم ہے، جبکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، بیان
اسلام آباد(الفجر آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اپنے بھائی کی سیاست کے حق میں ایسے بیانات دیے۔
جو بھارتی میڈیا کی زینت بنے، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہے تو سب کچھ قائم ہے، جبکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی منفی ہتھکنڈوں پر مبنی سیاست دفن ہو چکی ہے اور عوام ایسے طرزِ سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مسائل پر کبھی تنقید نہیں کی گئی، جبکہ اپنی سیاست کی خاطر پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نورین نیازی کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
جبکہ ماضی میں بھی پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو ہمیشہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عزت، وقار اور ترقی کا سفر آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

