نیو یارک / نیو جرسی( ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے تاریخی فائنل میچ میں شرکت کی ہے۔ صدر ٹرمپ صدارتی ہیلی کاپٹر ‘میرین ون’ کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچے، جس کے ساتھ ہی وہ امریکی دھرتی پر ہونے والے کسی بھی فٹ بال ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کرنے والے پہلے برسرِاقتدار امریکی صدر بن گئے ہیں۔
میزبان ملک کے سربراہ کی حیثیت سے، صدر ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ساتھ مل کر فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ کی سنہری ٹرافی پیش کی۔ میچ شروع ہونے سے قبل فاکس اسپورٹس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "میسی کے خلاف شرط لگانا انتہائی مشکل کام ہے”۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ فیفا صدر سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ امریکہ کو فوری طور پر ایک اور ورلڈ کپ کی میزبانی دی جائے۔
صدر ٹرمپ کی آمد کے موقع پر اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں امریکی سیکرٹ سروس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ اسٹیڈیم کی چھتوں پر سنائپرز تعینات تھے، ہزاروں وفاقی ایجنٹس ڈیوٹی پر مامور تھے اور علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا تھا۔ سیکیورٹی کے دوہرے مراحل کی وجہ سے شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے دو دو گھنٹے تک قطاروں میں کھڑا رہنا پڑا۔ جب میچ کے دوران اسٹیڈیم کی بڑی اسکرینوں پر بلٹ پروف شیشے کے پیچھے بیٹھے صدر ٹرمپ کو دکھایا گیا، تو 82 ہزار سے زائد تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں سے شدید ہوٹنگ اور نعرے بازی بھی سننے کو ملی

