رحیم یارخان(الفجرآن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نے مدرسہ کے 8سالہ کمسن بچے کوبدفعلی کانشانہ بنانے کاجرم ثابت ہونے پر قاری مدرسہ کوعمرقید’5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی’جرمانہ کی عدم ادائیگی پرملزم کومزیدقیدبھگتناہوگی’ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جہانزیب چٹھہ نے تھانہ ظاہرپیر کے درجہ مقدمہ نمبری1735/23 کی سماعت کی درج مقدمہ میں ملزم قاری مدرسہ خلیق احمد پرالزام تھا کہ اس نے مدرسہ میں زیرتعلیم محلہ شریف پورہ کے 8سالہ طالب علم عیس محمد کوبدفعلی کانشانہ بنایا’ملزم قاری مدرسہ پر بدفعلی کرنے کاجرم ثابت ہونے پرعدالت نے ملزم قاری خلیق انورکوعمرقید اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی’جرمانہ کی عدم ادائیگی پرملزم کومزیدقیدبھگتناہوگی

