ملتان (الفجرآن لائن) میں حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر کل22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 جولائی کو ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا اعلان
حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ عرس کی تقریبات کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ زائرین اور شہری مذہبی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں۔

