کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب کسٹم کے قریب ایک بازار میں واقع پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل باؤزر میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
فائر بریگیڈ کی فوری پیش قدمیڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک ہوا اور 6 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں۔ فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ہولناک تباہی کا خطرہ ٹل گیاڈائریکٹر فائر سروسز نے میڈیا کو بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے ایک بھرپور اور مربوط ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عملے کی بروقت اور تیز رفتار کارروائی کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، جس سے نہ صرف پیٹرول پمپ اور وہاں کھڑی دیگر گاڑیوں کو محفوظ رکھا گیا بلکہ اطراف کی املاک بھی ایک بڑی تباہی سے بچ گئیں۔

