لندن/نیویارک( ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ این ہیتھوے نے سال 2026 میں اپنی بیک وقت 5 بڑی فلموں کی ریلیز اور اپنی تیسری حمل کے سفر کو ایک ساتھ مینیج کرنے کو "انتہائی غیر حقیقی اور حیرت انگیز” قرار دیا ہے۔ 43 سالہ اداکارہ نے لندن میں اپنی نئی فلم ‘دی اوڈیسی’ کے پریمیئر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ زندگی کے اس مینو لائف فیز (خاندانی اور پیشہ ورانہ عروج) پر خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں، جہاں ان کا کیریئر اور ذاتی زندگی دونوں ایک ساتھ شاندار سنگِ میل عبور کر رہے ہیں۔
این ہیتھوے اس وقت اپنے کیریئر کے مصروف ترین دور سے گزر رہی ہیں، جہاں محض 12 مہینوں کے دوران ان کی 5 مختلف انواع کی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔ ان فلموں میں اپریل میں ریلیز ہونے والی میوزیکل تھرلر ‘مدر میری’، مئی میں ریلیز ہونے والی سنسنی خیز کامیڈی سیکوئل ‘دی ڈیول ویئر پراڈا 2’ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی تاریخی فلم ‘دی اوڈیسی’ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی مزید دو بڑی فلمیں ‘دی اینڈ آف اوک اسٹریٹ’ (اگست) اور کولین ہوور کے مشہور ناول پر مبنی تھرلر فلم ‘ویریٹی’ (اکتوبر) بھی اسی سال ریلیز کے لیے تیار ہیں

