پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سوموار سے جمعہ تک روزانہ کی بنیاد پر طے ہونگی
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سوموار سے جمعہ تک روزانہ کی بنیاد پر طے ہونگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کے نئے قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار حکومت نے منظور کر لیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔
اوگرا روزانہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کرے گا،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سات ایام کے اوسط عالمی نرخوں سے منسلک ہوں گی۔
ہفتہ اور اتوار کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں ہوگی۔
اوگرا کو روزانہ قیمتوں کے اعلان کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری درکار نہیں ہوگی
۔پیٹرول کی قیمت درآمدی لاگت اور پریمیم کی بنیاد پر روزانہ طے ہوگی۔
درآمد نہ ہونے کی صورت میں سالانہ اوسط پریمیم کے تحت قیمت مقرر کی جائے گی۔
ڈیزل کی قیمت بھی درآمدی لاگت اور سات روزہ اوسط کے مطابق مقرر ہوگی۔
پیٹرولیم لیوی کابینہ کی مقررہ حد سے زیادہ نہیں ہوگی۔پیٹرولیم لیوی میں تبدیلی صرف وزارت خزانہ کی منظوری سے ممکن ہوگی۔
اوگرا یکم جولائی 2026 سے عالمی پلاٹس ریفرنس قیمتیں بھی ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔
شفافیت کے لیے عالمی قیمتوں کا روزانہ اجرا لازمی قرار دے دیا گیا۔مالی سال 2027 میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد صرف پی ایس او کرے گا۔
پیٹرول کی درآمد او ایم سیز کو مارکیٹ شیئر کے مطابق کرنے کی اجازت ہوگی۔
درآمدی شرائط کی خلاف ورزی پر او ایم سیز نو ماہ تک نااہل قرار دی جائیں گی۔
مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی روزانہ مقرر کی جائیں گی۔
اوگرا کو نئے قیمتوں کے نظام پر فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی

