کوئٹہ( الفجرآن لائن) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گرینڈ الائنس کے قائدین کی درخواست پر فراخدلانہ اور مثبت فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام سرکاری ملازمین کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ، وزیراعلیٰ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے تقریباً 50 سرکاری ملازمین کو رہا کر دیا۔ حکومت بلوچستان نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سرکاری ملازمین مستقبل میں سرکاری ملازمت کے نظم و ضبط، قواعد و ضوابط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے حکومت کو یقین ہے کہ آئندہ ایسے کسی طرزِ عمل سے گریز کیا جائے گا جو سرکاری ملازم کے وقار، ذمہ داری اور ضابطۂ اخلاق سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

