کوئٹہ ( الفجرآن لائن) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف ‘آپریشن شعبان’ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید تیز کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، 5 جولائی سے شروع کی جانے والی اس انسدادِ دہشت گردی مہم میں اب تک مجموعی طور پر 129 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
یہ مشترکہ آپریشنز پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے اور ان کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاک سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے اور بلوچستان میں مکمل امن و امان کی بحالی تک یہ کارروائیاں بلا امتیاز اور پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

