شوہر حارث کھوکھر مبینہ طور پر تشدد کرتے ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرتے ہیں، درخواست گزار
لاہور(الفجرآن لائن)ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست ان کے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر حارث کھوکھر مبینہ طور پر تشدد کرتے ہیں۔
گالم گلوچ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرتے ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق وہ موجودہ ازدواجی زندگی مزید جاری نہیں رکھنا چاہتیں۔
اس لیے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

