افسوسناک واقعہ پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر پیش آیا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری موقع پر پہنچ گئے،افسوسناک واقعہ پر صحافتی حلقوں کی مذمت
لاہور(الفجرآن لائن) نامعلوم افراد کی فائرنگ،روزنامہ جنگ کے نیوز ایڈیٹرسنیئر صحافی ندیم اقبال کا 16 سالہ کا بیٹے جاں بحق ہوگیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ پریس کلب ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر پیش آیا۔
جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
جہاں انہوں نے پولیس حکام اور متعلقہ عملے سے ملاقات کر کے واقعے کی فوری اور مؤثر تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
بعد ازاں مقتول نوجوان کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

