قلات (الفجر آن لائن)قلات میں دو مختلف علاقوں سے ایک ہی دن میں تین افراد کی نعشیں برآمد۔
مقتولین کی نعشیں شناخت کے لیے ڈی ایچ کیو میں رکھ دیا گیا ہے۔
قلات پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ قلات کے علاقے ریج میں دو افراد کی نعشیں ویرانے میں پڑی ہیں۔
جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا ۔
جبکہ دوسرے واقع میں ایک نامعلوم شخص کی نعش چھپر سے ملی جسے شدید تشدد سے قتل کیا گیا تھا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو قلات پہنچا دیا۔
جہاں تینوں لاشوں کو شناخت کے لیئے رکھ دیا گیا ہے۔
قلات پولیس کے زرائع نے کہا ہے کہ اگر مقتولین کے ورثاء نعشیں وصول کرنے کے لئے نہیں آئے تو انہیں امانتاً دفنا دیا جائے گا ۔
پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

