3 ملزمان گرفتارملزم خیبرپختونخوا کے شہریوں کو اسلام آباد کے جعلی رہائشی پتے پر پاسپورٹ بنوانے کے عوض فی کیس 20 ہزار روپے وصول تھا
اسلام آباد(الفجرآن لائن)جی ٹین پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹ اور ایجنٹ مافیا کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا ہے
اور 3 ملزمان گرفتارکر لئے گئے ہیں، پاسپورٹ آفس اہلکار رضا کی ملی بھگت ثابت ہوئی ہے۔
کاروائی ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کی۔
ملزم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اسلام آباد کے جعلی رہائشی پتے پر پاسپورٹ بنوانے کے عوض فی کیس 20 ہزار روپے وصول کرتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر دو مزید ملزمان نصیر احمد اور محمد تصور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

