l
ایک شخص جاں بحق عین الدین روڈ پر فائرنگ سے شیخ زاہد زندگی کی بازی ہار گئے
نوشکی(الفجر آن لائن) ضلع نوشکی کے عین الدین روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شیخ زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں

