پاکستان کی حوثی ملیشیا کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے خلاف دھمکیوں کی شدید مذمت
اسلام آباد(ٓالفجرآن لائن)پاکستان نے حوثی ملیشیا کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے خلاف دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حوثی ملیشیا کی سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے خلاف دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو خطرہ قومی سلامتی کے خلاف تصور کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے بحری مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اور قانونی اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہاز رانی کا تحفظ اور عالمی تجارت کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔
پاکستان نے تمام فریقین پر بین الاقوامی قانون کے احترام اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا

