سیالکوٹ و وزیر آباد میں سیلابی ہائی الرٹ جاری آئندہ 48 گھنٹوں میں سیلابی ریلہ دریائے چناب میں وزیر آباد کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔
لاہور(الفجرآن لائن)محکمہ ایریگیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ہیں۔محکمہ ایریگیشن پنجاب نے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پر ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا۔محکمہ ایریگیشن پنجاب نے بتایا ہے کہ سلال ڈیم کے گیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد پیرزادہ نے بتایا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں سیلابی ریلہ دریائے چناب میں وزیر آباد کے مقام پر پہنچنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے بڑے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے، بھارت سے بڑے سیلاب کی آمد کا امکان ہے۔

