،شہید ریسکیو 1122 کی آمدادی ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جام شہادت نوش کر گیا
مانانوالہ(الفجرآن لائن) شیخوپورہ میں سی سی ڈی اہلکار کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں۔
سی سی ڈی اہلکار ساگر ہنجرا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
واقعہ قلعہ شیخوپورہ کی عقب سائیڈ واسا آفس کے قریب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
جس میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ساگر ہنجرا نامی نوجوان کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں۔
اور مذکورہ سی سی ڈی اہکار شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو 1122 کی آمدادی ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جام شہادت نوش کر گیا۔

