ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتارمنشیات اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی
کوئٹہ(الفجر آن لائن)ریلویز پولیس کوئٹہ نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران دو مختلف کامیاب کارروائیوں میں بڑی مقدار میں آئس (کرسٹل میتھ)اور چرس برآمد کرتے ہوئے دو مبینہ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے،l۔
جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس کوئٹہ میں انسدادِ منشیات کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
ریلویز پولیس کے مطابق پہلی کارروائی ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جہاں مشکوک مسافر کی تلاشی کے دوران ایک بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع پتوکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے حکام کے مطابق ملزم نہایت مہارت سے آئس کو گھی کے گیلن میں چھپا کر ٹرین کے ذریعے دوسرے شہر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔
تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ سکے، تاہم ریلویز پولیس کے اہلکاروں نے مشتبہ سامان کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کے بعد گھی کے گیلن سے 11 کلو گرام آئس برآمد کر لی ۔
اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا دوسری کارروائی میں ریلویز پولیس نے جعفر ایکسپریس کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔۔
کارروائی کے دوران بہاولپور کے رہائشی ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا،
جس کے قبضے سے 17 پیکٹ چرس اور ایک پیکٹ آئس برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے منشیات کو بھی گھی کے ڈبے میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھا تھا تاکہ دورانِ سفر کسی کو شک نہ ہو۔
تاہم تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر لی گئی حکام نے بتایا کہ دونوں کارروائیاں جدید انٹیلی جنس۔
مثر نگرانی اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہیں۔
برآمد شدہ منشیات قبضے میں لے کر فرانزک اور قانونی کارروائی کے لیے محفوظ کر دی گئی ہیں۔
جبکہ تفتیشی ٹیمیں اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہیں کہ گرفتار ملزمان کسی منظم بین الصوبائی یا بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے وابستہ ہیں یا نہیں ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔
جن کی روشنی میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔
تحقیقاتی ادارے منشیات کی ترسیل، خریداروں، سہولت کاروں اور ممکنہ نیٹ ورک کے دیگر افراد تک پہنچنے کے لیے مختلف پہلوں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
دریں اثنا آئی جی ریلویز پولیس محمد وصال فخر سلطان نے کوئٹہ میں تعینات افسران اور جوانوں کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف ۔
زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
آئی جی ریلویز پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ریلوے کے ذریعے
منشیات کی اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملک بھر میں ریلوے اسٹیشنوں، ٹرینوں اور سامان کی نگرانی مزید مثر بنائی جا رہی ہے۔

