کوئٹہ( الفجرآن لائن) مستونگ میں قومی شاہراہ پر ولی خان پاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ججوں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے پولیس گن مین محمد زمان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق اس بزدلانہ حملے میں ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے

