کوئٹہ (الفجر آن لائن ) بلوچستان میں مون سون کی بارشیں جاری ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسمانی بجلی، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 13 بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا، سب سے زیادہ خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17 گھر مکمل تباہ، جبکہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

