نئی دہلی (الفجر آن لائن)مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اورمنی پور کے بعد اب دارالحخومت نئی دہلی میں بھی نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال کیا گیا ہے۔بھارت کے زیرِقبضہ کشمیراورمنی پورمیں شہریوں کے خلاف جاری ریاستی جبر اورپیلٹ گنزکا استعمال اب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تک پھیل گیا ہے۔
اپنے حقوق کے لیے پر امن مظاہرہ کرنیوالے نوجوانوں پر لاٹھی، گولی اور پیلٹ گن کا استعمال بھارتی حکومت کا ہتھکنڈا ہے۔بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے پیلٹ گن فائر کی وجہ سے نوجوان کی آنکھ ضائع ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کیدوران پولیس نے مظاہرین پرپیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا۔ ہزاروں بھارتی نوجوانوں پر پولیس کی جانب سیلاٹھی چارج کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نوجوان سالوں کی محنت ضائع ہونیاورپیپر لیک ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے بعد مودی سرکار کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج نئی دہلی سے نکل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے۔بھارت میں بڑھتے خلفشار اور مسائل سے جنم لیتی تحریکوں سے مودی حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

