برینٹ کروڈ 105 ڈالر کی حد عبور کر گیا، نارتھ سی فورٹیز کی قیمت 108.77 ڈالر تک پہنچ گئی
واشنگٹن(الفجر آن لائن) امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتیں 110 ڈالر کے قریب پہنچ گئیں۔مشرقِ وسطی، یورپ اور افریقا میں خام تیل(کروڈ آئل) کے فزیکل کارگوز کی قیمتیں اس ہفتے بڑھ کر گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جن میں بعض کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی۔ اس اضافے کی وجہ ایران اور یوکرین کی جنگوں سے منسلک سپلائی میں رکاوٹیں ہیں، جن کے باعث خریدار فوری فراہمی کے لیے متبادل ذرائع سے تیل حاصل کرنے کی دوڑ میں لگ گئے ہیں۔

