دالبندین (الفجرآن لائن) ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں مسلح افراد نے تین بوزر گاڑیوں کو روک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ آج دوپہر تقریباً پونے تین بجے تھانہ صدر دالبندین کی حدود میں پیش آیا، جہاں 12 سے 14 مشتبہ ایف اے ایچ عسکریت پسندوں نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر عارضی ناکہ بندی قائم کی۔مسلح افراد نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی تین بوزر گاڑیوں کو روک کر مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعے کا مقام دالبندین سے تقریباً 28 کلومیٹر دور این-40 شاہراہ پر نوشکی کی جانب واقع ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی،مزید تحقیقات جاری ہے

