،کیک کاٹا گیافریال تالپور،سینیٹر روبینہ خالد، سعدیہ جاوید،نرگس فیض ملک اور چوہدری ریاض نے مشترکہ طور پر سالگرہ کا کیک کاٹا
اسلام آباد(الفجرآن لائن) صدرِ مملکت پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد زرداری ہاس میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد، رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماچوہدری ریاض نے مشترکہ طور پر سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر شرکا نے صدر آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازی عمر اور ملکی استحکام و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے شرکا نے کہا کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کی ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھاتی رہے گی۔

