کابل (الفجرآن لائن) طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ بغلان کے ضلع دوشی میں طالبان کے عسکری قافلے پر افغانستان فریڈم فرنٹ کی طرف سے راکٹ حملہ کیا گیا۔
طالبان کا قافلہ کابل سے بدخشان کے لیے مزید نفری اور عسکری سازوسامان لے جا رہا تھا -افغانستان فریڈم فرنٹ حملے میں سات طالبان اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے –
افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق کارروائی میں اے ایف ایف کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا – بغلان کے بعد زیبک میں بھی طالبان رجیم پر حملے۔ بدخشان کے ضلع زیبک میں طالبان رجیم کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
گزشتہ دو روز کے دوران جھڑپوں میں طالبان رجیم کے چار کمانڈر ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیبک یونٹ کے کمانڈر ملا شاداب بھی شامل ہیں۔
مولوی گل احمدی، ملا فرید اللہ اور قاری عمری لازری بھی مارے گئے۔ تینوں ہلاک کمانڈر ضلع زیبک کی بارڈر کمپنیوں کی قیادت کر رہے تھے

