دالبندین (الفجرآن لائن) آر سی ڈی شاہراہ پر تین بسوں پر فائرنگ، ٹائر برسٹ آر سی ڈی شاہراہ پر چارسار کے مقام پر مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین آنے والی تین بسوں پر فائرنگ کرکے ان کے ٹائر برسٹ کردیئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے چارسار کے مقام پر تین بسوں کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بسوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

