موسی کالونی، مدرسہ روڈ اور شالدرہ کے رہائشی دھماکے میں زخمی، ہسپتال منتقل یاسین ہسپتال کے سامنے دھماکے کی اطلاع، زخمیوں کی شناخت کر لی گئی
کوئٹہ(الفجر آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پٹیل روڈ پر یاسین ہسپتال کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زبیر احمد ولد حاجی عبداللہ جان سکنہ شالدرہ مدرسہ روڈ، وزیر ولد سردار محمد سکنہ مدرسہ روڈ، عبدالرشید ولد حاجی غازی سکنہ موسی کالونی سریاب روڈ اور ابرار ولد حافظ عبدالرزاق سکنہ موسی کالونی سریاب روڈ شامل ہیں۔زخمی افراد کا تعلق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

