کوئٹہ (الفجرآن لائن) ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل ہوگئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہرنائی کے پہاڑی علاقے بان غر کے مقام پر نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں علاقے میں پی ٹی سی ایل، ڈی ایس ایل، انٹر نیٹ سروس معطل ہوگئی ذرائع کے مطابق ہرنائی سنجاوی روڈ زندہ پیر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کی اس کے علاوہ ہرنائی سنجاوی روڈ ڈیلکونہ پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

