مظفر آباد (الفجر آن لائن)پنجاب سے آزاد کشمیر بھیجی گئی الیکٹرک بسیں الیکشن کے بعد چلیں گی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفر آباد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مظفرآباد شہر کے لیے فراہم کی جانے والی 10الیکٹرک بسیں جومظفرآباد پہنچای جاچکی ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے جملہ بسوں کو سول سیکریٹریٹ مظفرآباد کی پارکنگ میں پارک کراتے ہوے آزادجموں و کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گی ہے ۔
کہ جملہ بسوں کو جنرل الیکشنز براے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 2026 کے پرامن اورغیرجانبدارانہ انعقاد کے بعد عوام کی سہولت کے لیے سڑکوں پر چلایا جاے،اس دوران تمام بسیں سول سیکریٹریٹ مظفرآباد کی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی۔

