کوئٹہ (یجنسیاں) کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد تاوان کے لیے معصوم شہریوں کو اغوا کرنے لگے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24جولائی کو کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں نیکھڈ کوچہ سیکوریئر کمپنی کا منی ٹرک دو افراد سمیت اغوا کیا اور 26جولائی کومغویوں کے قتل کی دھمکی دے کر کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپیتاوان مانگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایل اے والے دہشت گردی کیساتھ ساتھ بینک ڈکیتیاں، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغوا برائیتاوان کی وارداتیں بھی کررہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ وارداتیں مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشتگردی کی مالی معاونت کا طریقہ کار ظاہرکرتی ہیں، ان وارداتوں سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجر اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بی ایل اے ایسی وارداتیں کرکے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

