کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ صنعت و تجارت اورصحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،کوئٹہ میں تمام تر سہولیات سے آراستہ آریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں، ہم بلوچستان میں اسی طرز کے مزید ترقیاتی منصوبے بھی دیکھنا چاہتے ہیں ،پاک ایران برادر اسلامی ممالک کے مابین ڈاکٹرز اور دیگر طبی ماہرین کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند اور ان وفد میں شامل دیگرحکام گزشتہ روز آریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہنچے تو انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین حاجی غلام فاروق خلجی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل خان ودیگر نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وفا قی جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور علی شہزاد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر آریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل خان نے اسپتال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ صوبے کا واحد نجی اسپتال ہے جہاں اوپن ہارٹ سرجری،اینجو پلاسٹی ،فالج،امراض سینہ ودیگر امراض کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی سہولیات موجود ہیں بلکہ اسپتال میں جدید ترین لیبارٹری بھی موجود ہیں جہاں ہر طرح کے ٹیسٹ،ایکسرے اور الٹراسانڈز کی سہولیات 24گھنٹے موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے قیام کا مقصد صوبے کی عوام کو ان کی دہلیز پر علاج ومعالجہ کی سہولیات باہم پہنچانا تھی ہمیں بیرون اور اندرون ملک کے بہترین ڈاکٹرز،،پیتھالوجسٹ،گائناکالوجسٹ و دیگر کی خدمات حاصل ہیں کسی بھی ملک اور صوبے کاسافٹ امیج معیاری تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی مرہون منت ہوا کر تا ہے جس کیلئے ہم کوشاں ہیں۔اس موقع پر قونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے آریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بلوچستان کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کہا کہ بلو چستان کی کی عوام کیلئے انسٹیٹیوٹ کسی نعمت اور تحفے سے کم نہیں اس بہترین انسٹیٹیوٹ کے قیام پر غلام فاروق خلجی ،ڈاکٹر سہیل خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں ہم بلوچستان میں اسی طرز کے مزید منصوبے بھی دیکھنا چاہتے ہیں ایران پاکستان کے ساتھ صنعت و تجارت ،صحت و دیگر شعبوں میں تعاون اور بہتر کوآرڈی نیشن کے خواہاں ہیں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کے مابین ڈاکٹرز اور دیگر طبی ماہرین کے وفود کا بھی تبادلہ ہو اور دونوں ممالک کے صحت کے محکمے ایک دوسرے کے ساتھ بہتر کوآرڈی نیشن بنائے اس بابت آپ لوگ ایران کو خود سے ایک قدم آگے پائو گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کا قیام نیک شگون ہے امید ہے یہ صوبے کی عوام کیلئے آسانی کا باعث بنے گا ۔
ایران پاکستان کے صنعت و تجارت،سیاحت سے وابستہ افراد اور زاہرین کیلئے ویزوں کی اجرا کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اس بابت ہم ہر ممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اس موقع پر وفا قی وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری علی شہزاد نے آ ریاانسٹیٹیوٹ اینڈ میڈیکل سائنسز کے قیام کو اہل بلو چستان کے لئے خوش آ ئند قرار دیا اور کہا کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات ہر شہری کی بنیا دی حقوق میں شامل ہیں انسٹیٹیوٹ کے قیام سے بلو چستان کے لو گوں کو معیا ری صحت کی سہولیات میسر آ ئیں گی ،انہوں نے ڈاکٹر سہیل خان اور ان کی ٹیم کی کا ر کر دگی کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر سہیل خان نے یو رپ اورملک کے دیگر صوبوں میں میسر سہولیات کو چھوڑ کر بلو چستان کی عوام کے لئے ایک مثالی ادارہ قائم کیا ہے جو حوصلہ افزاء امر ہیں ، انہوں نے کہا کہ انسٹییٹویٹ میں مو جو د عالمی معیار کی لیبا رٹری سے وزارت مذہبی امور اور صو با ئی حکومت بھی استفادہ حاصل کرے گی ۔