کوئٹہ (الفجرآن لائن)دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں دو مزدورجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں ٹرائیبل کول مائنز ایریا پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔دکی پولیس کے مطابق مسلح افراد کا سول سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کریم اللہ دولت زئی اور نعیم ولد جلات خان قوم سلیمان خیل شامل ہیں جن میں سے ایک کوئلہ کان انجن ڈرائیور تھا۔زخمی کی شناخت فضل الرحمن ولد عبد الغنی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشیں اور زخمی کو سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ہے۔