![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/9B567E7B-702A-4378-959B-52A4B5C34CFC.jpeg)
اسلام آباد(الفجرآن لائن) رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحی17جون کو ہونے کی پیشگوئی کردی ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان ذی الحج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں،رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل نے عیدالاضحی17جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے،خالد اعجاز نے کہا کہ 7 جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔ چاند کی پیدائش 6جون کو شام 5بج کر38منٹ پر ہوگی،7 جون غروب آفتاب کے وقت عمر25 گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظرآئے گا ،مطلع صاف ہوا تو ہلال کی رویت بآسانی ممکن ہے