![](https://alfajaronline.com/wp-content/uploads/2024/06/1CD86F60-1537-4BF6-94CF-C1AC4DB3AA91.jpeg)
کوئٹہ (الفجرآن لائن) سیٹلائٹ ٹائون چالوبائوڑی نالے کے قریب سے9روز قبل ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہو گیا بیوی نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور واردت میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ذرائع کے مطابق 25مئی کو سٹیلائٹ ٹائون پولیس کو چالوبائوڑی نالے کے قریب سے بوری بند لاش ملی تھی جس کا مقدمہ درج کر نے کے بعد کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا گیا تھا ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کپیٹن (ر) زوہیب محسن کی سربراہی میں ٹیم نے اندھے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا اور مقتول کی بیوی کا موبائل فون تحویل میں لے کر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان نصیب اللہ اور ندا محمد کا سراغ لگا کر ٹیم نے سٹیلائٹ ٹائون سے گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مقتول کو اسی کی بیوی زرغونہ کے ساتھ مل کر اسی کے گھر میں قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے گھر میں ہی رکھ دی اور رات ہونے کا انتظار کیا جب رات ہوئی تو موٹرسائیکل جا کر بوری چالوبائوڑی نالے کے قریب رکھ کر فرار ہو گئے ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجوہ بتاتے ہوئے ملزمان نے بتایا کہ ہم دونوں کا مقتول کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا علم مقتول کو ہو گیا اسی کی بیوی کے ساتھ مل کر پہلے مقتول کو چرس کے کیس میں گرفتار کرانے کا منصوبہ بنایا لیکن اس منصوبے پر عمل نہ کرسکے پھر اسے قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا اور 25مئی کو جب مقتول اپنے گھر پر تھا تو اس کی بیوی نے فون کر کے ہمیں بلایا اور منصوبے کے تحت عبدالخالق کو قابو کر کے ٹوکے اور کلپ کے وار کر کے اسے قتل کر دیا اس کی بیوی نے پلاسٹک کی بوری دی جس میں لاش کو ڈال کر گھر ہی میں رکھا تھاذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے انکشاف پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ٹیم نے مقتول کی بیوی ملزمہ زرغونہ کو بھی گزشتہ روز گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی جبکہ آلہ قتل ٹوکا ٗ دو کلپ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور دس ہزار کی نقدی قبضے میں لے لی۔