لاہور (الفجرآن لائن) لاہور میں میاں، بیوی پر زنا کاری کے جھوٹے مقدمے کا اندراج کرنے والے انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروای شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ صدر ڈویژن میں تعینات سی آئی اے انسپکٹر ماجد اقبال نے 5اہلکاروں کے ہمراہ ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر میاں، بیوی کو حراست میں لے کر زنا کاری کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ۔واقعے کا علم ہونے پر ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور نے تحقیقات کرائیں اور تحقیقات میں سنگین غفلت اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا مرتکب ثابت ہونے پر انسپکٹر ماجد اقبال سمیت 5اہلکاروں کو معطل کر کے ایس پی ساؤتھ کو فوری محکمانہ انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔