
کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان ہائی کورٹ نے گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں پر وزیر اعلی سرفراز بگٹی کو طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو 12 جون کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔